ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگرتلا میں اغوا شدہ ڈرائیور کی لاش تریپورہ میں برآمد

اگرتلا میں اغوا شدہ ڈرائیور کی لاش تریپورہ میں برآمد

Mon, 06 Nov 2017 10:27:33    S.O. News Service

اگرتلا ،05؍نومبر( ا یس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) 20 ستمبر کو اغوا شدہ ایک گاڑی کے ڈرائیور کی لاش مغربی ضلع کے کھملونگ علاقے میں سڑکوبرا سے برآمد کی گئی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ابھیجیت سپترش نے آج یہاں بتایا کہ کل ایک مجسٹریٹ کی موجودگی میں جیون دیبناتھ کی لاش برآمد کی گئی۔ مارے گئے ڈرائیور کی اس کا رشتہ دار نے نشاندہی کی۔ایس پی نے بتایا کہ ایک مقامی ٹی وی صحافی شانتنوبھومک کے قتل کے کچھ گھنٹے بعد علاقے میں بدمعاشوں نے دیبناتھ کے گاڑی کو جلانے کے بعد اس کواغوا کر لیا تھا۔انڈجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی )کی طرف سے منعقد ایک پروگرام کو کورکرنے کے لئے کھملونگ شدہ صحافی کا بدمعاشوں نے قتل کر دیا تھا۔


Share: